0
Friday 4 Oct 2024 02:39

شام میں واقع امریکی فوجی اڈے پر مزاحمتی گروہوں کا راکٹوں سے حملہ

شام میں واقع امریکی فوجی اڈے پر مزاحمتی گروہوں کا راکٹوں سے حملہ
اسلام ٹائمز۔ مزاحمتی گروہوں نے شمال مشرقی شام میں واقع امریکی فوجی اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ شام کے شمال مشرقی صوبے شدادی کے شہر الحسکہ میں واقع امریکی فوجی اڈہ جو انتہائی اہم شمار ہوتا ہے اس پر حملے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصانات کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں اور نہ ہی کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 29 اور 22 ستمبر کو بھی مشرقی شام کے صوبہ دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ ادھر شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائيل نے گذشتہ 2 دن کے دوران مسلسل دوسری مرتبہ شہر علاقوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک رہائشی عمارت تباہ اور 3 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1164212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش