0
Wednesday 25 Sep 2024 19:06

دیانتدار حکمران ہی کرپٹ نظام سے نجات دلا سکتے ہیں، رحیم کاکڑ

دیانتدار حکمران ہی کرپٹ نظام سے نجات دلا سکتے ہیں، رحیم کاکڑ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ دیانتدار قیادت سے کرپٹ نظام کا خاتمہ ممکن ہے۔ یہ بات پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، میر وائس ایڈووکیٹ و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو سستی بجلی اور دیگر ضروریات زندگی دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود شہری بجلی کے بھاری بھرکم بلوں اور مہنگائی و بے روزگاری کے ہاتھوں سراپا احتجاج ہیں۔ 24 کروڑ عوام کے محفوظ مستقبل اور کرپٹ نظام کا خاتمہ صرف دیانتدار قیادت سے ہی ممکن ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے عوام کے حق کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم بھی حق کے لئے جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرپٹ عناصر سے نجات دلا کر خوشحال ملک بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1162374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش