0
Wednesday 25 Sep 2024 19:08

علامہ مقصود علی ڈومکی سے ہفتہ وحدت کے سلسلے میں خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںعلامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اس وقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان، سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے ہفتہ وحدت کے سلسلے میں گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ استکباری قوتوں نے مسلمانوں کے درمیان تفرقے پیدا کرنے کے لئے کروڑوں ڈالر خرچ کئے اتحاد بین المسلمین کے ذریعے ہی ان کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے فلسطین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل کا مقابلہ متحد ہوکر کیا جا سکتا ہے۔ علامہ مقصود ڈومکی کیساتھ انٹریو پیش خدمت ہے. قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1162344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش