0
Wednesday 25 Sep 2024 20:28

کراچی میں جلوس میلاد، غزہ و لبنان کے مظلومین سے یکجہتی

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

اہلیان سولجر بازار و ملی تنظیموں کی جانب سے جشن ولادت باسعادت حضرت رسول خدا (ص) و حضرت امام جعفر صادق (ع) کی مناسبت سے سالانہ جشن جلوس میلاد کا اہتمام کیا گیا، جلوس محفل شاہ خراسان سے برآمد ہوکر بریٹو روڈ، نشتر پارک کے اطراف سے ہوتا ہوا عزا خانہ زہرا پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی قیادت ناصر حسینی، نوشاد علی اور رضوان پنجوانی  کررہے تھے جبکہ رہنمائی کے لئے الخدام اسکاؤٹس، صادقین اسکاؤٹس اور فاطمیہ گرلز گائیڈ موجود تھے، جلوس میلاد کے شرکا سے علامہ سجاد شبیر رضوی، مولانا مختار علی، یاور عباس اور اکبر موسوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے غزہ فلسطین اور لبنان پر جاری جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیرت النبی (ص) و اہلبیت (ع) ہم سے تقاضہ کرتی ہے کہ ہم مظلوموں کے حامی اور ظالموں کے مخالف رہیں۔ مقررین نے جلوس کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلوس میلاد کا اصل مقصد ان عظیم ہستیوں کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرنا ہے اور مظلومین فلسطین غزہ و لبنان کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، جلوس میلاد کے راستے میں ثناء خواں و شعرا کرام ناصر آغا، علی جلالوی اور بیرسٹر مرتضی نے بارگاہ رسالت و امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جلوس میں عالمی ریکارڈ یافتہ اورنگزیب سلطان سمیت مختلف سماجی شخصیات اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھیں۔ جلوس کے شرکا کے لئے راستے بھر میں سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial
خبر کا کوڈ : 1162132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش