0
Wednesday 25 Sep 2024 18:28

تل ابیب میں موساد ہیڈکوارٹر پر حزب اللہ کا بیلسٹک میزائل حملہ

تل ابیب میں موساد ہیڈکوارٹر پر حزب اللہ کا بیلسٹک میزائل حملہ
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان نے تل ابیب کے مضافات میں موساد کے ہیڈکوارٹر کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے بدھ کے روز ایک دوسرے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے تل ابیب کے مضافات میں واقع موساد کے ہیڈ کوارٹر کو قادر 1 بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے اعلان کیا کہ یہ ہیڈکوارٹر وہی ہیڈکوارٹر ہے جو حزب اللہ کے کمانڈروں کو قتل کرنے اور پیجز ڈیوائس کو اڑانے کا ذمہ دار ہے یہ حملہ بیروت کے مقامی وقت کے مطابق صبح 6:30 بجے کیا گیا۔
 
اس بیان میں حزب اللہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا: آج صبح موساد کے ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی بہادر اور باعزت مزاحمت نیز لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں کیا گیا۔ اس سے پہلے اپنے پہلے بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا تھا کہ اس نے "الانیہ" بیس کو "فادی-1" میزائلوں کی سیریز سے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح مقبوضہ شہر تل ابیب پر اس حکومت کے انتباہی سائرن اور میزائل ڈیفنس کو فعال کرنے کا اعلان کیا۔ 
 
دریں اثنا ایک اسرائیلی چینل کے لائیو شو کے دوران تل ابیب میں سائرن بجنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ حزب اللہ لبنان کی جانب سے تل ابیب پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد صیہونی ریاست کے دارالحکومت میں مسلسل سائرن بجنے کی آوازیں گونجنے لگیں۔ دوسری جانب لبنان پر صیہونی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک پانچ سو سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1162369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش