0
Tuesday 24 Sep 2024 02:02

لبنان پر صیہونی بربریت جاری، شہداء کی تعداد 492 ہوگئی

لبنان پر صیہونی بربریت جاری، شہداء کی تعداد 492 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 492 ہوگئی جبکہ 1645 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ لبنان کی وزرات صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 35 بچے اور 58 خواتین شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت پر حملے میں حزب اللّٰہ کے سینیئر کمانڈر علی کرکی محفوظ رہے ہیں۔ دوسری جانب مصر نے آج سے بیروت جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حملے اُس وقت تک جاری رہیں گے، جب تک ہم اہداف حاصل نہیں کرلیتے، ہم نے حزب اللّٰہ کے خلاف حملوں کو وسیع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش