0
Monday 23 Sep 2024 23:22

ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کی نہیں ضیاء الحق کی باقیات ہے، حلیم عادل شیخ

ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کی نہیں ضیاء الحق کی باقیات ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی ترمیم کے خلاف پٹیشن دائر کررہے ہیں، عدلیہ کی آزادی کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لاہور میں لائرز کنوینشن میں وکلا تحریک شروع کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، ہمیں 18 گھنٹے کا وقت ملا تو ہم نے لاکھوں لوگوں کو جمع کرکے دکھا دیا، ہم نے اپنے آئین کو بحال رکھوانا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قاضی صاحب پہلے بہت بڑی بڑی باتیں کیا کرتے تھے، اب قوم اپنی آزادی کے لئیے کھڑی ہوچکی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان کی بقاء کے خلاف آرڈیننس لایا جارہا ہے، ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کی نہیں ضیا الحق کی باقیات ہے، اس وقت پاکستان کی نمائندہ جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لئیے یہ قوم جاگ اٹھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم ان وکلاء کے ساتھ کھڑے ہے، ایوان صدر سے عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے، ان تمام لوگوں کے خلاف پی ٹی آئی سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگئی ہے، یہ تمام چہرے بے نقاب ہورہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1161948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش