0
Tuesday 24 Sep 2024 00:51

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کمیٹی کو لکھا گیا خط حق بجانب ہے، حامد خان

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کمیٹی کو لکھا گیا خط حق بجانب ہے، حامد خان
اسلام ٹائمز۔ ماہر قانون اور سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کمیٹی کو لکھا گیا خط حق بجانب ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ نےخط میں بالکل ٹھیک لکھا، چیف جسٹس کے پاس فیصلے کو نظرانداز کرنے کا کوئی اختیار نہیں، موجودہ چیف جسٹس سجاد علی شاہ والا رول ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا رویہ نامناسب ہے، چیف جسٹس عدالت ون مین شو نہیں ہوتا سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوتا ہے۔ چیف جسٹس اپنے وضع کیے گئے اصولوں کی خود خلاف ورزی کررہے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نےخط میں جو لکھا وہ حق بجانب ہے، چیف جسٹس کو آخری مہینے میں اہم کیسز کو نہیں سننا چاہیے۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو معاملات کو نہیں بگاڑنا چاہیے، آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کی بدنیتی بڑی واضح تھی۔ وفاقی وزیرقانون کے پاس بھی ترمیم کا ڈرافٹ نہیں تھا، ایسی ترمیم کی کوئی ویلیو نہیں ہے۔ ماہر قانون نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ہر غلط کام کررہا ہے۔ موجودہ حکومت اور الیکشن کمیشن ایک ہی پیج پر ہے۔ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے۔ نظرثانی اپیل دائر کرنے سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں رک سکتا، وزرا کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، حکومت نےآئین کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش