0
Monday 23 Sep 2024 23:26

جعلی دستاویزات پر کراچی سے جرمنی جانے والی 3 افغان خواتین گرفتار

جعلی دستاویزات پر کراچی سے جرمنی جانے والی 3 افغان خواتین گرفتار
اسلام ٹائمز۔ جعلی دستاویزات پر کراچی سے جرمنی جانے والی 3 افغان خواتین گرفتار کرلیا گیا، خواتین جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر جرمنی جارہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے جرمنی جانیوالی 3 افغان خواتین گرفتار کرلیا۔ امیگریشن حکام نے بتایا کہ تینوں خواتین جعلی میڈیکل، کاروباری دستاویزات سے جرمنی جارہی تھیں تاہم تینوں خواتین کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایک افغان مسافر خاتون عزیزہ محمدی علاج کرانے کیلئے ویزہ لے کر پاکستان آئی تھیں، خاتون نے 27 اپریل سے 20 مئی تک اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج ظاہر کیا۔ دستاویزات کے مطابق پاسپورٹ بننے کے بعد اس سے پہلے کبھی پاکستان نہیں آئی جبکہ دوسری افغان شہری مہریہ رحمانی پاکستان میں بزنس ویزا پر آئی تھیں اور دستاویزات میں وہ شوہر اقبال کے ساتھ پاکستان کے کاروباری سفر پر تھیں، شوہر کے بارے میں سوال کیا گیا تو افغان خاتون نے خود کو کنوارہ ظاہر کیا۔ ریکارڈ میں بتایا گیا تیسری افغانی خاتون زہرہ 2 ستمبر کو ایک مریضہ کی اٹینڈنس بن کر پاکستان آئی۔
خبر کا کوڈ : 1161950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش