0
Tuesday 24 Sep 2024 05:24

ہم فلسطینی و لبنانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں، سید عباس عراقچی

ہم فلسطینی و لبنانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں، سید عباس عراقچی
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں مسلسل صیہونی جارحیت اور گزشتہ روز سے اس رژیم کے لبنان پر حملے کے بعد رواں شب اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کہا کہ دنیا پر واضح ہے کہ اسرائیلی جنگی جرائم امریکہ کی مکمل حمایت سے انجام دئیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے صیہونی جرائم کی تصاویر جاری کرتے ہوئے اسرائیل اور ان جرائم پر خاموش اس کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ (ان جرائم سے) منہ نہ پھیرنا۔ اپنے ٹویٹ میں سید عباس عراقچی نے کہا کہ انسانی حیات کے خلاف یہ بے رحمانہ ظلم اور مجرمانہ غفلت جاری نہیں رہنی چاہئے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ ایران ان واقعات سے لاتعلق نہیں رہے گا۔ ہم فلسطین و لبنان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ صبح اسرائیل نے جنوبی لبنان کے شہری علاقے پر متعدد فضائی حملے انجام دئیے۔ جس میں کم از کم 356 افراد شہید اور 1246 لبنانی زخمی ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے بھی لبنان کے خلاف اسرائیل وسیع فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے ان سنگین جرائم پر صیہونی رژیم کی امریکہ و بعض مغربی ممالک کی حمایت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت جنگ میں وسعت کا باعث بنے گی۔ ناصر کنعانی نے کہا کہ اس صیہونی ماجراجوئی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 17 اور 18 ستمبر کو اسرائیل نے دہشت گردانہ کارروائی کرتے ہوئے لبنان میں پیجر اور مواصلاتی آلات کو دھماکوں سے اڑا دیا تھا۔ جس میں 27 افراد شہید اور 3 ہزار سے زائد لبنانی زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1162001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش