0
Tuesday 24 Sep 2024 01:23

الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اجلاس پھر بے نتیجہ ختم

الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اجلاس پھر بے نتیجہ ختم
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اجلاس ختم ہو گیا، تاہم آج کے اجلاس میں بھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ ای سی پی ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اجلاس کی صدرات کی، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران، حکام اور قانونی ٹیم شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانونی ماہرین سے مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ فیصلہ کے عملدرآمد پر غور کیا گیا، اسی طرح الیکشن کمیشن کو قانونی ماہرین کی مشاورت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ واضح رہے گزشتہ اجلاسوں میں بھی الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1161966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش