0
Tuesday 24 Sep 2024 00:03

حکومت کو جہاں موقع مل رہا ہے وہی ٹیکسز میں اضافہ کررہی ہے، حاجی حنیف طیب

حکومت کو جہاں موقع مل رہا ہے وہی ٹیکسز میں اضافہ کررہی ہے، حاجی حنیف طیب
اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ پہلے ہی ہر طبقہ بے روزگاری، پانی، بجلی، گیس کے بلوں میں غیر ضروری عائد ٹیکسوں کے نفاذ کے سبب مہنگائی کی چکی میں پسا ہوا ہے، اس کے باوجود روزمرہ استعمال ہونے والی اودیات، جلد، ملٹی وٹامنز، کیلشیم، ملک پاؤڈر، شوگر، بلڈ پریشر، ہربل دیگر میں 18 فی صد جنرل سیل ٹیکس عائد کرنا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو جہاں موقع مل رہا ہے وہی ٹیکسز میں اضافہ کررہی ہے، صورت حال یہ ہے کہ ادویات خریدنا بھی لوگوں کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے جبکہ میڈیکل اسٹوز مالکان قیمتوں میں اضافہ کی وجہ مارکیٹ میں ادویات کی قلت کونئے لگائے گئے ٹیکسز کو قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو مریض پہلے ہفتوں کی دوائی لے جاتے تھے اب وہ صرف 2 یا 1 دن کی خریدنے آتے ہیں۔

حاجی محمد حنیف طیب نے ادویات میں جنرل سیل ٹیکس کے نفاذ کو فوری واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب، مڈل کلاس طبقہ یہی سوچتا رہتا ہے کہ بجلی، گیس کے بھاری ٹیکسز کیساتھ بل کیسے بھریں؟ بچوں کی تعلیمی اخراجات کہا اٹھائیں؟ گھر کا کرایہ ادا کس طرح کریں؟ دو وقت کی روٹی کس طرح پوری کریں؟ عوامی سطح پر یہ بھی بات کہی جاتی ہے کہ حکمران ہر قسم کی قربانیاں عوام سے لے رہی ہے، وہ یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ مراعات یافتہ طبقہ، حکمرانوں اور پارلیمنٹرین کی شہ خرچیاں کم نہیں ہورہی بلکہ انہیں ہر چیز قومی خزانے سے مفت فراہم کی جارہی ہے۔ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی سے فوری باہر نکل کر سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے، عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات ترجیحات میں ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1161956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش