0
Tuesday 24 Sep 2024 01:36

26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان، الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی، سندھ کے کچھ علاقوں میں 26 ستمبر سے 28 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔ موسلا دھار بارشوں سے پنجاب کے شہری علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، کے پی کے شہروں نوشہرہ اور پشاور میں سیلاب کا امکان ہے، موسلادھار بارش سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔ دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے، بارشوں سے رابط سڑکوں کو نقصان یا بندش کا سامنا ہوسکتا ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔
خبر کا کوڈ : 1161967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش