0
Tuesday 24 Sep 2024 00:41

لاہور، علی امین گنڈاپور اور ساتھیوں کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور، علی امین گنڈاپور اور ساتھیوں کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور ساتھیوں کے خلاف لاہور میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے جوان سیالکوٹ ۔ لاہور موٹروے پر تعینات تھے، جہاں پر علی امین گنڈاپور کی قیادت میں 250/300 افراد کا جتھہ آیا اور اُس میں شامل مشتعل مسلح افراد نے ٹول پلازہ کے شیشے توڑے۔ مقدمہ ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1161960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش