0
Tuesday 24 Sep 2024 07:13

اسلامی ممالک کا بہتر مستقبل اتحاد پیدا کرنیکی کامیاب کوشش میں ہے، ڈاکٹر مسعود پزشکیان

اسلامی ممالک کا بہتر مستقبل اتحاد پیدا کرنیکی کامیاب کوشش میں ہے، ڈاکٹر مسعود پزشکیان
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے ترک ہم منصب "رجب طیب اردگان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسلامی ممالک کا بہتر مستقبل اتحاد پیدا کرنے کی کامیاب کوشش میں ہے۔ اس وحدت کے سائے میں کبھی بھی غزہ جیسے سنگین واقعات رونماء نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مشترکہ علاقائی منڈی کا قیام اور علمی، سائنسی و اقتصادی تبادلات دنیائے اسلام کو عظمت بخش سکتے ہیں۔ دوسری جانب رجب طیب اردگان نے ایرانی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی مواصلاتی نیٹ ورک کی تشکیل کے حوالے سے آپ کی تجویز قابل قدر ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر اپنے دورہ امریکہ کے دوران متعدد ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا حالیہ دورہ امریکہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کی وجہ سے عمل میں آیا۔
خبر کا کوڈ : 1162009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش