0
Monday 23 Sep 2024 23:08

آئی ایس او کے تحت سادات کالونی کراچی میں نیلام گھر

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن سادات کالونی (انچولی) کی جانب سے نیلام گھر کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بچوں کی بڑی تعداد نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر معروف منقبت خواں شادمان رضا اور شاہد رضا شاہد نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں آئی ایس او کے سابقین کی بھی کثیر تعداد شریک تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ آج فلسطین، لبنان، یمن، عراق سمیت دنیا بھر کے مظلومین امریکا، اسرائیل اور دیگر ظالم طاقتوں کے خلاف قیام کی حالت میں ہیں، ہمیں چاہیئے کہ پاکستان کی سرزمین پر مظلومین جہاں کی حمایت میں اپنی آواز کو ہمیشہ بلند رکھیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial
خبر کا کوڈ : 1161081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش