0
Monday 23 Sep 2024 22:52

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کمیٹی کو لکھا گیا خط حق بجانب ہے، حامد خان

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کمیٹی کو لکھا گیا خط حق بجانب ہے، حامد خان
اسلام ٹائمز۔ ماہر قانون اور سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کمیٹی کو لکھا گیا خط حق بجانب ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں بالکل ٹھیک لکھا، چیف جسٹس کے پاس فیصلے کو نظرانداز کرنے کا کوئی اختیار نہیں، موجودہ چیف جسٹس سجاد علی شاہ والا رول ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا رویہ نامناسب ہے، چیف جسٹس عدالت ون مین شو نہیں ہوتا، سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوتا ہے، چیف جسٹس اپنے وضع کیے گئے اصولوں کی خود خلاف ورزی کر رہے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں جو لکھا، وہ حق بجانب ہے، چیف جسٹس کو آخری مہینے میں اہم کیسز کو نہیں سننا چاہیئے۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو معاملات کو نہیں بگاڑنا چاہیئے، آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کی بدنیتی بڑی واضح تھی، وفاقی وزیر قانون کے پاس بھی ترمیم کا ڈرافٹ نہیں تھا، ایسی ترمیم کی کوئی ویلیو نہیں ہے۔ ماہر قانون نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ہر غلط کام کر رہا ہے، موجودہ حکومت اور الیکشن کمیشن ایک ہی پیج پر ہے، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے، نظرثانی اپیل دائر کرنے سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں رک سکتا، وزراء کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، حکومت نے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش