QR CodeQR Code

لاہور، علی امین گنڈاپور اور ساتھیوں کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

24 Sep 2024 00:41

پولیس ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور ساتھیوں کے خلاف لاہور میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے جوان سیالکوٹ ۔ لاہور موٹروے پر تعینات تھے، جہاں پر علی امین گنڈاپور کی قیادت میں 250/300 افراد کا جتھہ آیا اور اُس میں شامل مشتعل مسلح افراد نے ٹول پلازہ کے شیشے توڑے۔ مقدمہ ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1161960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161960/لاہور-علی-امین-گنڈاپور-اور-ساتھیوں-کے-خلاف-دہشتگردی-کا-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com