0
Saturday 21 Sep 2024 08:43

لاہور جلسے سے 4 ہزار افراد کو گرفتار کرنے کی تیاری

لاہور جلسے سے 4 ہزار افراد کو گرفتار کرنے کی تیاری
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے آج ہونیوالے جلسے سے 4 ہزار افراد کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع پنجاب حکومت نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی، پنجاب پولیس نے نو مئی کے مفرور 37 سو افراد کو لاہور جلسے کے موقع پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں گئی ہیں۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق 9 مئی کے مفرور 37سو افراد کو لاہور جلسے کے موقع پر گرفتار کیا جائے گا۔
 
ذرائع کا بتانا ہے کہ مفرور افراد کی گرفتاریاں جدید ٹیکنالوجی کے زریعے عمل میں لائی جائیں گی، جس کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے خوف کے بت توڑ دیئے ہیں، اب کارکنان خوفزدہ نہیں ہوں گے، بلکہ بھرپور تعداد میں کارکنان جلسے میں شرکت کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 1161372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش