اسلام ٹائمز۔ طالبانی وزیر برائے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبدالرزاق واحدی نے اعلان کیا ہے کہ کابل میں 60 فیصد سم کارڈوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
طالبانی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ باقی 40 فیصد موبائل فون سم کارڈوں کی رجسٹریشن بھی آئندہ چند ماہ میں مکمل کر لی جائے گی جبکہ افغانستان میں اس وقت کل 23 ملین سم کارڈ فعال ہیں۔