اسلام ٹائمز۔ ایران میں صدارتی ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ کل بروز جمعہ 5 جولائی کو ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ ووٹنگ امریکہ کی 21 ریاستوں میں ہوگی۔ ہمارے ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں ایرانی مفادات کے محافظ کے دفتر نے کہا ہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 5 جولائی کو ہوگا۔ اس راؤنڈ میں ایران کے نویں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی اور یہ ووٹنگ امریکہ کی 21 ریاستوں کے 31 پولنگ اسٹیشنز پر ہوگی۔ امریکہ کی وہ 21 ریاستیں جن میں ایران کے صدر کے عہدے کے لیے ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ ہو گا وہ درج ذیل ہیں۔ کیلیفورنیا، واشنگٹن، نیویارک، فلوریڈا، جارجیا، مشی گن، نیو جرسی، ورجینیا، ٹیکساس، میری لینڈ، میساچوسٹس، مینیسوٹا، اوکلاہوما، اوہائیو، اوریگون، وسکونسن، جنوبی کیرولائنا، الینوائے، کنساس، نیبراسکا،۔ ریاست نیویارک کے تین شہروں میں پولنگ مراکز قائم کیے جائیں گے۔
واشنگٹن میں ایرانی مفادات کے محافظ کے دفتر کے اعلان کی بنیاد پر ووٹنگ کا وقت کم از کم 10 گھنٹے ہو گا اور پھر پولنگ مرکز کے ذمہ دار کی کال پر اور مرکزی الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا جائے گا۔ اسی طرح ووٹ ڈالنے والوں کی شرائط کے بارے میں بھی بیان کیا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنے والے کی پہلی شرط یہ ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کا شہری ہو اور اس کی عمر 18 سال مکمل ہو۔ واضح رہے کہ ایران میں صدر کے عہدے کے لیے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ گزشتہ جمعہ 28 جون کو ہوا تھا اور ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار صدر بننے کے لیے درکار ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا۔ صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے والے امیدواروں میں سے دو امیدواروں مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے اور ان دونوں امیدواروں کے درمیان صدر کے عہدے کے لیے ووٹنگ دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی۔