اسلام ٹائمز۔ دنیا کی بڑی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تقریباً دو درجن سینیئر حکام کی شنگریلا ڈائیلاگ کے تحت ایک خفیہ میٹنگ ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سنگاپور میں ہونے والی اس سکیورٹی میٹنگ کا انتظام سنگاپور کی حکومت گذشتہ کئی سالوں سے سکیورٹی سمٹ کے ساتھ ایک بالکل الگ اور خفیہ وینیو پر منعقد کر رہی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ اس سے قبل اس میٹنگ کو رپورٹ نہیں کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں امریکی حکومت کی نمائندگی ڈائریکٹر نیشنل اینٹلی جنس ایورل ہینز نے کی، جو امریکا میں اینٹلی جنس کمیونٹی کے سربراہ ہیں۔ اس اجلاس میں چین بھی موجود تھا، حالانکہ اس وقت چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی موجود ہے۔