3
Thursday 25 Mar 2021 21:15

ایران سے باہر ولایت فقیہ اور صدور انقلاب کی وضاحت بارے پی ایچ ڈی اسکالر سید میثم ہمدانی کا انٹرویو

متعلقہ فائیلیںجامعۃ المصطفیٰ العالمیہ قم میں فلسفہ ڈیپارٹمنٹ میں پی ایچ ڈی اسکالر سید میثم ہمدانی کا کہنا تھا کہ صدور انقلاب ایک اصطلاح ہے، جو امام خمینیؒ نے بیان فرمائی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران سے باہر ولایت فقیہ سے مراد مداخلت نہیں بلکہ مقامی ملتوں کیلئے ان اسلامی اصولوں کی پیروی مراد ہے، جنہیں امام خمینیؒ نے زندہ کیا اور انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد سے ان پر عمل جاری ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای دنیا کی اسلامی تحریکوں اور اقوام سے کیا توقعات رکھتے ہیں، اسکی وضاحت مصر کیلئے آنیوالے پیغامات سے ہی واضح ہے، اسی طرح انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں صدور انقلاب اور ولایت فقیہ کے مفہوم بارے پائے جانیوالے مغالطوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی سیاست اپنے حقوق کیلئے سیاسی عمل جائز ہے لیکن امام خمینیؒ کا خط اور روش قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انکا ویڈیو انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 923056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش