0
Saturday 27 Jul 2024 23:38

پاراچنار پر چاروں طرف سے حملے کیے جا رہے ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاراچنار میں وہ قوتیں فتنہ کھڑا کر رہی ہیں جنہیں امن کی نہیں جنگ کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، ضلع کرم سے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، مرکزی رہنما ایم ڈبلو ایم ملک اقرار حسین علوی اور رہنما مجلس علما مکتب اہلبیت علامہ عیسی امینی، پروفیسر شبیر سمیت دیگر علماء اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی عہدیداران بھی شریک تھے۔ چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی میں امن پسند لوگ بستے ہیں، یہاں اسلحہ کی فیکٹریاں ہیں اور نہ ہی منشیات کے اڈے ہیں، پاراچنار کے حالیہ پرتشدد واقعات میں بارہ افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، پاراچنار پر چاروں طرف سے حملے کیے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاراچنار میں امن و امان کے قیام میں ناکام نظر آتے ہیں، میڈیا پر پاراچنار کے کشیدہ حالات نہیں دکھائے جا رہے، حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جنگ کو بلاتاخیر روکا جائے، کرم ایجنسی میں شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ انتخابات 2024ء میں سب نے دیکھا اور سراہا گیا ہے، ہم نے  اتحاد کے لیے بیس ہزار لاشیں اٹھائی ہیں لیکن کبھی اسلحہ نہیں اٹھایا، ہم پاراچنار میں مکمل امن چاہتے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1150389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش