0
Thursday 18 Jul 2024 15:32

مرکزی جلوس کراچی، جبری گمشدہ عزاداروں کے اہلخانہ کا احتجاج، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

شہر قائد میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس عزاء میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جبری گمشدہ عزاداروں کے اہلخانہ کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں مرد و خواتین اور معصوم بچے بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں مولانا سید صادق رضا تقوی، مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، مولانا حافظ محمد حیدر نقوی، مولانا علی انور جعفری، مولانا اصغر حسین شہیدی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما شہریار علی، مولانا حسن رضا نقوی، مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن سمیت دیگر علمائے کرام و شیعہ رہنماؤں نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ شرکاء احتجاج نے جبری لاپتا عزاداراوں کی رہائی کیلئے نعرے بھی لگائے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1148164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش