QR CodeQR Code

مرکزی جلوس کراچی، جبری گمشدہ عزاداروں کے اہلخانہ کا احتجاج، ویڈیو رپورٹ

18 Jul 2024 15:32

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے میں مولانا صادق تقوی، مولانا عقیل موسیٰ، مولانا حافظ حیدر نقوی، مولانا علی انور جعفری، مولانا اصغر شہیدی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما شہریار علی، مولانا حسن رضا نقوی، مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن سمیت دیگر علمائے کرام و شیعہ رہنماؤں نے شرکت کی اور خطاب کیا۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

شہر قائد میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس عزاء میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جبری گمشدہ عزاداروں کے اہلخانہ کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں مرد و خواتین اور معصوم بچے بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں مولانا سید صادق رضا تقوی، مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، مولانا حافظ محمد حیدر نقوی، مولانا علی انور جعفری، مولانا اصغر حسین شہیدی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما شہریار علی، مولانا حسن رضا نقوی، مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن سمیت دیگر علمائے کرام و شیعہ رہنماؤں نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ شرکاء احتجاج نے جبری لاپتا عزاداراوں کی رہائی کیلئے نعرے بھی لگائے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1148164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1148164/مرکزی-جلوس-کراچی-جبری-گمشدہ-عزاداروں-کے-اہلخانہ-کا-احتجاج-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com