0
Friday 31 May 2024 19:05

کراچی میں تعزیتی اجتماع بیاد شہدائے خدمت، جہاد و استقامت

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان و دیگر رفقاء کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیتی اجتماع بیاد شہدائے خدمت، جہاد و استقامت کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع سے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کراچی سعید طالبی نیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ جعفر سبحانی، بزرگ عالم دین علامہ شیخ سلیم، علامہ نقی ہاشمی، علامہ حامد حسین مشہدی، علامہ اصغر حسین شہیدی، علامہ سید صادق رضا تقوی، ہندو رہنما وجے مہاراج، مسیحی رہنما بشپ خادم بھٹو، ذاکر اہلبیتؑ جواد حیدر زیدی و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایس یو سی کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی اور علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین سمیت دیگر علماء و ذاکرین اور شرکاء بھی شریک تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1138833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش