0
Saturday 1 Jun 2024 02:09
پاک ایران حکام کا خراج عقیدت

شہید ڈاکٹر ابراہیم رئیسی و رفقاء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

اسلام ٹائمز۔ شہید ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور انکے شہید رفقاء کی یاد میں شہر کراچی کے اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ، ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کراچی ڈاکٹر سعید طالبی نیا، رشین فیڈریشن کے کراچی میں ڈپٹی قونصل جنرل، علامہ سید رضی جعفر نقوی، سید شبر رضا ایڈووکیٹ، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فردوس شمیم نقوی، معروف صحافی و تجزیہ کار نذیر لغاری، معروف کالم نگار نصرت مرزا، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی سربراہ رمضان چھیپا، سندھ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اختر میر، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مرزا علی اظہر و دیگر نے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی و شہید رفقاء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں کثیر تعداد میں سیاسی، مذہبی، سماجی رہنماؤں سمیت ہندو، سکھ، مسیحی برادری کے قائدین، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس میں معروف منقبت و نوحہ خواں سید شادمان رضا نے شہید ڈاکٹر ابراہیم رئیسی و رفقاء کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ نظامت کے فرائض آغا شیرازی نے انجام دیئے۔ تعزیتی ریفرنس میں شہید ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی و شہید رفقاء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ آخر میں رہنما جعفریہ الائنس شبر رضا ایڈووکیٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 
خبر کا کوڈ : 1138737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش