متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں صدر اسلامی جمہوری ایران شہید سید ابراہیم رئیسی و رفقاء کی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم، سفیر جمہوریہ عراق حامد عباس لفتہ، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، قونصل جنرل آقای مجید مشکی، علامہ سید حسنین گردیزی، ملک اقرار علوی اور اسداللہ چیمہ و دیگر نے خطاب کیا اور شہداء کی شان میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید علی محمد نقوی نے کہا کہ شہید ہونے والی عظیم شخصیات انقلاب اسلامی کی حیات نو کا موجب ہیں، راہ حق پر چلنے والے ذرا برابر بھی خوفزدہ نہیں ہوتے اور ملت ایران بھی وہ قوم ہے جس نے تمام تر مشکلات برداشت کی ہوئی ہیں لیکن یہ قیمتی ترین افراد کے جانے سے یہ قوم دشمن کے سامنے اور زیادہ شدت کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، ساری دنیا اسلام و قرآن کے خلاف کھڑی ہو جائے یہ قوم اپنے رہبر کی رہبری میں جھکیں گے نہیں۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial