0
Tuesday 28 May 2024 13:33

ابراہیم رئیسی غزہ کے سفیر بن کر سامنے آئے، سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا اہم خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں صدر اسلامی جمہوری ایران شہید سید ابراہیم رئیسی و رفقاء کی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم، سفیر جمہوریہ عراق حامد عباس لفتہ، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، قونصل جنرل آقائ مجید مشکی، علامہ سید حسنین گردیزی، ملک اقرار علوی اور اسداللہ چیمہ و دیگر نے خطاب کیا اور شہداء کی شان میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اپنے زمانے کے دشمن اور دوست کو پہچاننا اشد ضروری ہے، اگر کوئی اپنے زمانے کے دوست اور دشمن کو نہیں پہچانتا وہ زمانہ شناس نہیں ہے، وہ اپنے وقت کے رہبر سے شناسائی نہیں رکھتا، اس صورتحال میں وقت کا حسین شہید ہوجاتا ہے اور یہ بے بصیرت شخص گھر میں بیٹھا رہے گا، یہود و نصارٰی ہمارے دشمن ہیں کس طرح سب ملکر غزہ کے مظلومین کا قتل عام کر رہے ہیں یہ سارے ظالم مسخ شدہ ہیں چاہے وہ فرعون ہے نمرود، یزید، امریکہ اور اسرائیل ہے، امریکہ کو انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار کہا گیا، لیکن اس کا اصل مکروہ چہرہ امام خمینی نے دنیا کو دکھایا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان ہے اور اس فکر و نظر کو رہبر سید علی خامنہ ای نے آگے بڑھایا ہے، سید ابراہیم رئیسی کا دور ایران کا سنہری دور تھا وہ ایک دن بھی آرام نہیں کرتے تھے اور اپنی عوام کی خدمت کے لیے شب و روز مصروف عمل رہنے والی متحرک ترین شخصیت تھے، اس مقاومت اور مزاحمت کے عاشورائی مکتب نے کئی عظیم ہستیوں کی تربیت و پرورش کی، یہ حق و باطل کا ٹکراؤ جاری ہے، آج اس حق کے پرچم کو آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اٹھایا ہے اور یہ تاقیامت سر بلند رہے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1138073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش