متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے باغ زہرا (ع) میں یوم تاسیس کا تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں شہدائے کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ تقریب میں رفیق شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی سید عون عباس شیرازی و آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر ظفر حیدر نے شرکت کی۔ سید عون عباس شیرازی نے اپنے خطاب میں انقلاب اسلامی سے پہلے پاکستان کے سماجی و سیاسی حالات کے تناظر میں آئی ایس او کے قیام کے متعلق برادران سے سیر حاصل گفتگو کی۔ بعد ازاں ڈویژنل صدر ظفر حیدر نے رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے خطاب سے اخذ شدہ چند نکات کی روشنی میں تنظیمی فعالیت و تنظیمی ذمہ داریوں کی بابت کارکنان سے مفصل گفتگو کی۔ تقریب میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ بعدازاں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial