متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا، ایرانی سفیر سے ملاقات کی اور سانحہ تبریز پر گہرے دکھ اور افسوس کیا اظہار کیا، انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں آمد اور ان کی یادیں نہیں بھلا سکتے، حکومت پاکستان اور سندھ کی طرف سے ایرانی سفیر سے تعزیت پیش کی ہے، جب وہ کراچی تشریف لائے تھے تو بڑی عزت کی بات تھی، صدر رئیسی پاکستان کی جانب سے فکر مند تھا، حتیٰ کراچی میں لوگوں کے معاش، قیمتیں اور مہنگائی سے متعلق دریافت کیا، وہ چاہتے تھے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات اور دوستی مزید مضبوط ہو، ہم اُن کی خواہش پر انشا اللہ عمل درآمد کریں گے۔