1
0
Friday 13 Jan 2023 23:17
کشمیری عوام کو متحد ہوکر دشمن کے خلاف کمربستہ ہونا چاہیئے

کشمیری عوام جان لیوا دباؤ کے شکار ہیں، کشمیری رہنما غلام نبی پروانہ کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںغلام نبی پروانہ کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے ہے۔ پولیس محکمے میں سات سال کام کیا اور پھر تقریبا انیس برس مختلف تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔ غلام نبی پروانہ سماجی کارکن کی حیثیت سے فعال ہیں اور غلام نبی آزاد کی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے ساتھ بھی وابستہ ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے غلام نبی پروانہ سے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد سے ڈر، دباؤ، ظلم و تشدد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو متحد ہوکر دشمن کے خلاف کمربستہ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو موجودہ سنگین صورتحال سے نجات دلانے کی صلاحیت صرف غلام نبی آزاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام جان لیوا دباؤ کے شکار ہیں۔ غلام نبی پروانہ نے کہا کہ کشمیری عوام کو ڈر و خوف کے بنا سڑکوں پر آکر حکومت کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیئے۔ تفصیلی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1035121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Sheikh Rashid
India
Good speech. Next mos Home j&k
ہماری پیشکش