اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے وفد نے شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کی قبور پر حاضری دی۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات عدیل عباس زیدی نے کوٹلی امام حسین ؑ ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا اور اس موقع پر شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کی قبور پر فاتحہ خوانی کی۔ وفد نے سانحہ 1988، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہدائے ملت جعفریہ کی قربانیوں کا خراج عقیدت پیش کیا۔