0
Sunday 26 Jan 2025 11:33

گستاخ مولوی کیخلاف ایف آئی آر میں اے ٹی اے کی دفعات شامل کی جائیں، غلام عباس

گستاخ مولوی کیخلاف ایف آئی آر میں اے ٹی اے کی دفعات شامل کی جائیں، غلام عباس
اسلام ٹائمز۔ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ ایف آئی آر میں پر اے ٹی اے کے دفعات شامل کئے جائیں۔ علماء اہلسنت خود ایسے افراد کا محاسبہ کریں تو اچھی روایت قائم ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار غلام عباس صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصور مہدی مسلمانوں کا متفقہ عقیدہ ہے۔ مگر کافی عرصے سے کچھ ناعاقبت اندیش کالعدم مذہبی جماعت سے وابستہ افراد مسلسل توہین اہلبیت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ جس سے نہ صرف مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہو رہی ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کو بھی تہہ و بالا کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔ 
 
ان کے پیچھے پورا بیرونی ایجنڈہ اور وہ نیٹ ورک ہے جو ایسے اقدامات کے ذریعے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے افراد کے خلاف قانون کا شکنجہ سخت ہونا چاہیے اور FIR میں ATA کی دفعات شامل کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلسنت علمائے کرام ایسے مواقع پر آگے بڑھیں اور ان شرپسندوں کا راستہ روکیں جو اہلسنت کا نام استعمال کر کے نہ صرف مسلمانوں کے مسلمہ عقائد سے کھیلتے ہوئے توہین کے مرتکب ہوئے ہیں بلکہ اہلسنت کی بدنامی کا بھی باعث بن رہے ہیں۔علمائے کرام کا ایسے افراد کا راستہ روکنے کا عمل قابل تحسین ہو گا اور علاقے میں اچھی روایات کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1186651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش