0
Monday 27 Jan 2025 00:00

اسرائیلی جنگ نے غزہ کی ترقی کو 60 سال پیچھے دھکیل دیا، یو این ڈی پی

اسرائیلی جنگ نے غزہ کی ترقی کو 60 سال پیچھے دھکیل دیا، یو این ڈی پی
اسلام ٹائمز۔ یو این ڈیویلپمنٹ پروگرام کے سربراہ آچیم اسٹینر نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیلی جنگ نے غزہ کی ترقی کو 60 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالرز اکٹھے کرنا ایک مشکل کام ہوگا، غزہ کی دو تہائی یعنی تقریباً 70 فیصد عمارتیں یا تو مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اندازے کے مطابق 42 ملین ٹن ملبے کو ہٹانا خطرناک اور پیچیدہ ہوگا، غزہ میں رہنے والے 20 لاکھ افراد نہ صرف اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں، بلکہ انفرا اسٹرکچر، سیوریج سسٹم، میٹھے پانی کا نظام، ویسٹ منیجمنٹ سسٹم سب تباہ ہوچکا ہے۔

سربراہ یو این ڈیویلپمنٹ پروگرام کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی متزلزل نوعیت کی وجہ سے تعمیر نو کے لیے ٹائم فریم دینا مشکل ہے، تعمیر نو کے لیے ایک یا دو سال نہیں بلکہ سالوں لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملبہ خطرناک ہے، ملبے تلے لاشیں موجود ہونے کا خدشہ ہے، وہاں نہ پھٹنے والا اسلحہ اور بارودی سرنگیں بھی ہوسکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1186802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش