گستاخ مولوی کیخلاف ایف آئی آر میں اے ٹی اے کی دفعات شامل کی جائیں، غلام عباس
26 Jan 2025 11:33
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔
اسلام ٹائمز۔ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ ایف آئی آر میں پر اے ٹی اے کے دفعات شامل کئے جائیں۔ علماء اہلسنت خود ایسے افراد کا محاسبہ کریں تو اچھی روایت قائم ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار غلام عباس صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصور مہدی مسلمانوں کا متفقہ عقیدہ ہے۔ مگر کافی عرصے سے کچھ ناعاقبت اندیش کالعدم مذہبی جماعت سے وابستہ افراد مسلسل توہین اہلبیت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ جس سے نہ صرف مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہو رہی ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کو بھی تہہ و بالا کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1186651