0
Saturday 25 Jan 2025 20:09

گستاخ مولوی گرفتار نہ ہوا تو حالات کی زمہ داری حکومت پر عائد ہو گی، انجمن امامیہ بلتستان

گستاخ مولوی گرفتار نہ ہوا تو حالات کی زمہ داری حکومت پر عائد ہو گی، انجمن امامیہ بلتستان
اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا باقر الحسینی کی صدارت میں علماء بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق کی جانب سے مہدی موعود (امام زمانہ) عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی شان میں گستاخی اور ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں اس طرح کی گستاخانہ تقاریر کو گلگت بلتستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی مذموم سازش قرار دیا گیا اور حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ ایسے سازشی عناصر کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، بصورت دیگر جی بی کے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ 
 
انجمن امامیہ بلتستان کے اجلاس میں مزید کہا گیا کہ بلتستان کے علماء نے ہمیشہ امن و امان اور بھائی چارگی کا درس دیا ہے لیکن اس طرح اہل البیت علیم السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہو تو عاشقان اہل البیت خود راست اقدام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، لہٰذا قانونی طور پر ان گستاخان اہل البیت کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ورنہ گلگت بلتستان میں امن و سلامتی کی ضمانت کوئی نہیں دے سکتا۔
خبر کا کوڈ : 1186551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش