0
Saturday 25 Jan 2025 20:02

بلاول بھٹو واضح کرچکے کہ پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی، شرجیل میمن

بلاول بھٹو واضح کرچکے کہ پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو واضح کرچکے پاکستان پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئین بنانا اور قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمے داری ہے، آئینِ پاکستان کے مطابق پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان میں آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صدر زرداری نے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے جدوجہد پیپلز پارٹی کی تاریخ رہی ہے۔ شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ ملک کے ہر ادارے کی ذمے داری ہے کہ پارلیمنٹ کے منظور شدہ آئین کی پاسداری کرے۔
خبر کا کوڈ : 1186547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش