0
Saturday 25 Jan 2025 20:39

دہلی میں عام آدمی پارٹی کو صرف کانگریس ہرا سکتی ہے، پپو یادو

دہلی میں عام آدمی پارٹی کو صرف کانگریس ہرا سکتی ہے، پپو یادو
اسلام ٹائمز۔ رکن پارلیمنٹ پپو یادو دہلی الیکشن میں کانگریس کے لئے انتخابی تشہیر کرنے کے لئے میدان میں اتر گئے ہیں، وہ آج کالکا جی میں عوامی جلسہ کریں گے۔ اس درمیان پپو یادو نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی کو صرف کانگریس ہی شکست دے سکتی ہے اور بی جے پی میں استعداد نہیں ہے۔ پپو یادو نے ایکس پر لکھا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کو شکست کانگریس ہی دے سکتی ہے، بی جے پی بہت بے کار جاہل پارٹی ہے، اس میں وہ استعداد نہیں ہے۔ کانگریس آئندہ ایک ہفتے میں دہلی الیکشن کی فضا بدل دے گی۔ غریب، دلت، اقلیتی طبقہ کے سبھی سماج اور متوسط طبقہ تیزی سے کانگریس کی طرف مخاطب ہو رہا ہے، مینڈیٹ لوٹ رہا ہے۔

کالکا جی سے کانگریس امیدوار الکا لانبا نے اس درمیان جانکاری دی کہ پورنیہ سے رکن پارلیمنٹ پپو یادو کالکا جی اسمبلی حلقہ میں اپنی بات رکھیں گے۔ کالکا جی میں الکا لانبا کا مقابلہ وزیراعلیٰ آتشی اور بی جے پی کے امیدوار رمیش بدھوڑی سے ہے۔ اس علاوہ پپو یادو اوکھلا سے کانگریس امیدوار اریبہ خان کے لئے بھی تشہیری مہم چلائیں گے۔ وہ شاہین باغ علاقے میں اریبہ خان کے لئے انتخابی ریلی کو خطاب کریں گے اور انہیں جتانے کی اپیل کریں گے۔ واضح رہے کہ پپو یادو نے 21 جنوری کو بادلی میں کانگریس امیدوار دیویندر یادو کی حمایت میں تشہیر کی تھی۔

اس دوران انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بادلی میں تبدیلی کی لہر ہے۔ اس کے علاوہ بلیماران اسمبلی حلقہ کے نبی کریم علاقے میں میں ہارون یوسف کی حمایت میں انتخابی جلسہ کیا اور انہیں جتانے کی اپیل کی۔ پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بی جے پی امیدوار رمیش بدھوڑی کے ذریعہ پرینکا گاندھی پر کئے گئے نازیبا تبصرہ پر پپو یادو نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ رمیش بدھوڑی نے پرینکا گاندھی کی ہی نہیں پورے ملک کی بیٹیوں کی توہین کی ہے۔ ملک کی بیٹیوں کی توہین کرانے کی سازش نریندر مودی، امت شاہ اور جے پی نڈا نے کیا ہے۔ جس شخص نے ایوان میں دانش علی کو گالی دی، ایوان کی توہین کی، اسے ٹکٹ دینا سازش ہے۔
خبر کا کوڈ : 1186543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش