0
Thursday 9 Jan 2025 22:36

اسلام آباد، چیئرمین ایچ ای سی سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی ملاقات

اسلام آباد، چیئرمین ایچ ای سی سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد کے درمیان اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں گلگت بلتستان الیکشن کمیشن میں 16 اور 17 گریڈ کے خالی آسامیوں کے حوالے سے جاری بھرتی کے عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے میں سبجیکٹیو ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مختار احمد نے یقین دہانی کرائی کہ دوسرے مرحلے کے سبجیکٹیو ٹیسٹ کا انعقاد جلد اور شفاف طریقے سے یقینی بنایا جائے گا۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے مزید کہا کہ ٹیسٹنگ کے عمل کو مکمل شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کے مطابق سرانجام دیا جائے گا، جس کے بعد انٹرویو کے مرحلے کا آغاز ہو گا۔
 
 انہوں نے مزید کہا کہ تمام اُمیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ بہترین اور موزوں امیدواروں کا انتخاب کیا جا سکے۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے اس حوالے سے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ایچ ای سی کے اس اشتراک سے بھرتی کے عمل کو شفاف اور مؤثر طریقے سے مکمل کرنے میں مدد ملے گی، جو علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ہائیر ایجوکیشن کمیشن ٹیسٹنگ کونسل اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی اپنی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں صوبائی الیکشن کمشنر عابد رضا اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1183376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش