0
Thursday 9 Jan 2025 22:42

جی بی کونسل کا گلگت بلتستان پاور بورڈ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ

جی بی کونسل کا گلگت بلتستان پاور بورڈ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ کی سربراہی میں گلگت بلتستان کونسل کا ایک اہم اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کونسل بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے جاری پیشرفت پر متعلقہ حکام نے کونسل ممبران کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں جی بی میں جاری بجلی بحران کے مستقل حل کے لئے گلگت بلتستان پاور بورڈ کا فوری اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا جس میں غواڑی پاور پراجیکٹ، ہینزل پاور پراجیکٹ، عطا آباد اور دیگر پاور پراجیکٹس پر فوری کام کرانے سمیت دیگر اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ اجلاس میں گلگت سکردو روڈ پر آئے روز حادثات پر تشویش کا اظہار کیا گیا نیز اب تک کام مکمل نہ ہونے اور ٹنلز اور شلٹرز کی تعمیر نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کو خط ارسال کیا گیا جس میں تحفظات کا اظہار کیا اور فوری گلگت سکردو روڈ پر ٹنلز بنانے کی تاکید کی گئی۔ ساتھ ہی گلگت بلتستان میں صحت کارڈ کی جلد بحالی پر بھی متعلقہ حکام سے رابطے کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں رکن کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین، عبد الرحمٰن، حشمت اللہ اور جوائنٹ سیکرٹری جی بی کونسل سدھیر خٹک اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1183379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش