اسلام آباد، چیئرمین ایچ ای سی سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی ملاقات
9 Jan 2025 22:36
ملاقات میں گلگت بلتستان الیکشن کمیشن میں 16 اور 17 گریڈ کے خالی آسامیوں کے حوالے سے جاری بھرتی کے عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے میں سبجیکٹیو ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد کے درمیان اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں گلگت بلتستان الیکشن کمیشن میں 16 اور 17 گریڈ کے خالی آسامیوں کے حوالے سے جاری بھرتی کے عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے میں سبجیکٹیو ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مختار احمد نے یقین دہانی کرائی کہ دوسرے مرحلے کے سبجیکٹیو ٹیسٹ کا انعقاد جلد اور شفاف طریقے سے یقینی بنایا جائے گا۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے مزید کہا کہ ٹیسٹنگ کے عمل کو مکمل شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کے مطابق سرانجام دیا جائے گا، جس کے بعد انٹرویو کے مرحلے کا آغاز ہو گا۔
خبر کا کوڈ: 1183376