0
Thursday 9 Jan 2025 21:49

وزیراعلی سندھ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، وہ 2029ء تک وزیراعلی رہیں گے، ناصر شاہ

وزیراعلی سندھ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، وہ 2029ء تک وزیراعلی رہیں گے، ناصر شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر توانائی، منصوبہ بندی اور ترقیات ناصر حسین شاہ نے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی تبدیلی کی افواہوں کے حوالے سے وضاحت کردی ہے۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور مراد علی شاہ 2029ء تک وزیر اعلی سندھ رہیں گے۔ کراچی کے مقامی مال میں سرتیون سنگ کرافٹس نماش کی افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بندش کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم نے یقین دہانی کروای ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہتری آئی ہے اور مزید بہتری کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ نے کراچی کی سڑکیں بہتر کرنے کے احکامات دیئے ہیں اور کہا ہے کہ پرامید ہیں کراچی سے سکھر تک موٹروے بنایا جائے گا اور یہ منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1183365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش