اسلام ٹائمز۔ کل مسالک علماء بورڈ کے زیراہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ خصوصی تقریب کا انعقاد مسافر خانہ بی بی پاک دامنؒ ایمپریس روڈ پر کیا گیا۔ تقریب میں مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن رضا ہمدانی، چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، صوبائی صدر انٹرفیتھ کونسل علامہ قاری خالد محمود، سیٹھ عدنان علی، امیر عباس مرزا، سید زوہیب حسن، سید صائم نقوی، سید علی ہمدانی، سید محمد ہمدانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، اور ان کی قیام پاکستان کیلئے شاندار خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنا کر دنیا کے نقشے میں ایک عظم اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی۔