0
Friday 20 Dec 2024 18:10

پشاور، متحدہ علماء جرگہ کی عوام سے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے کی اپیل

پشاور، متحدہ علماء جرگہ کی عوام سے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے متحدہ علماء جرگہ نے لسانی، مسلکی اور قبائلی تنازعات کو حل کرنے کیلیے کم کس لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ علماء جرگہ کے عمائدین نے خیبر پختونخوا میں مسلکی، قبائلی اور لسانی تنازعات کو حل کرنے کیلئے اپنے طور پر ایک کاوش کی اور تمام مسالک اور مکاتب فکر کے جید علما و مشائخ کا اجلاس کیا۔ جرگے نے تمام مسالک کے علما، دانشور، نوجوان، مذہبی و سیاسی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام علماء، دینی مدارس، ارباب منبر و محراب اور اساتذہ کرام  صوبے میں امن ، بین المسالک ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو یقینی بنائیں۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر فرد ریاست کے خلاف لسانی، علاقائی، مذہبی اور فرقہ وارانہ تعصّبات کی بنیاد پر چلنے والی تحریکوں کا حصّہ بننے سے گریز کرے، کوئی شخص کسی قسم کی دہشت گردی کو فروغ نہیں دے، دہشت گردوں کی ذہنی و جسمانی تربیت ان کو بھرتی اور کہیں بھی دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو۔ اجلاس نے پورے صوبے کے تنازعات اور خصوصاً کرم میں قبائلی تنازعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ جرگہ نے ضلع کرم میں مذاکرات اور جنگ بندی کی تائید کی اور حکومت سمیت فریقین کو کسی قسم کی ضرورت پر اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ 
خبر کا کوڈ : 1179417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش