0
Friday 20 Dec 2024 17:08
ہم حکومت کی تشکیل میں شامیوں کی مدد کریں گے

ھاکان فیدان جلد ہی دمشق جائیں گے، ترکیہ کے صدر

ھاکان فیدان جلد ہی دمشق جائیں گے، ترکیہ کے صدر
اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے قاھرہ سے انقرہ واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان‌ شاء الله جلد ہی ہمارے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" دمشق جائیں گے جہاں وہ حکومت کی تشکیل میں شامیوں کی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نشان دہی کر رہے ہیں کہ شام سے دہشت گردوں کو نابود کرنے کا وقت آ گیا ہے اور کسی بھی خطرے کو روکنے کے لئے اس کام کا آغاز ترکیہ کی جنوبی سرحد سے ہو گا۔ رجب طیب اردگان نے کہا کہ پہلے صرف کُرد دہشت گرد تنظیموں PKK اور YPG کی مذمت کی جاتی تھی اور آج بھی ایسا ہی ہے لیکن ان دہشت گردوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ آئندہ صرف مذمتیں نہیں ہوں گی بلکہ انہیں کچلنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بھی طاقت شام میں دہشت گردوں کے ساتھ تجارت جاری رکھ سکے۔

ترکیہ کے صدر نے کہا کہ جلد ہی داعش، PKK اور YPG جیسی دہشت گرد تنظیموں کے کرتا دھرتا اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ "بشار الاسد" کی وجہ سے شام پر لگنے والی پابندیوں کے خاتمے سے وہاں انفراسٹرکچر کی بحالی میں مدد ملے گی۔ اپنی گفتگو کے ایک دوسرے حصے میں رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہم شام اور عراق کے ساتھ اپنی تجارت کو وسعت دیں گے۔ یہ امر شام اور ترکیہ کے درمیان تمام شعبوں میں نئے دور کے آغاز کا سبب بنے گا۔ شام میں بہت سے عناصر ہیں جن کی نئی حکومت کو ضرورت ہے۔ ہم اس سلسلے میں انہیں تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ نئے سیٹ اپ کو داعش، PKK اور YPG کے خلاف جنگ میں اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1179404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش