0
Thursday 19 Dec 2024 16:02

فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 علیحدہ علیحدہ کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 علیحدہ علیحدہ کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 اور 18 دسمبر  کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین علیحدہ علیحدہ کاروائیوں میں 11  خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا جس میں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا گیا۔ دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھی خفیہ اطلاعات پر کی گئی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 2 خوارج کو ہلاک کیا۔ تیسری جھڑپ ضلع مہمند کے علاقے مامد گٹ میں ہوئی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 2 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو یقینی طور پر ختم کرنے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خات مے کے عزم پر قائم ہے۔
خبر کا کوڈ : 1179227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش