اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے سی پیک کے معاملات پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخباری اطلاعات کے مطابق مختلف پروجیکٹس پر پاکستان کی طرف سے سست روی ہے اور چین کے شہریوں پر مسلسل حملوں اور ان کے عدم تحفظ اور گوارد پورٹ کو مکمل طور پر فعال نہ کرنے پر چین کی طرف سے عدم اطمنان کا اظہار کیا جا رہا ہے، اس خبر نے پوری قوم کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے حکمراں بڑی طاقتوں کے دباؤ پر سی پیک کے معاملات میں تساہل سے کام لیکر چین کو ناراض کر رہے ہیں جو ملک کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوگا، حکمرانوں کو چاہئے کہ کسی دباؤ میں آئے بغیر ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔