QR CodeQR Code

نیک اعمال انسان کی تقدیر بدل سکتی ہے، سرانجام دینے سے دلی خوشی ہوتی ہے، ڈاکٹر سید محمد نجفی

13 Dec 2024 20:29

لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ دل میں ہر وقت اللہ کا خوف رکھنا پانچ ایسے اعمال ہیں، جس سے انسان کی تقدیر بدل سکتی ہے اور ان کے سرانجام دینے سے دلی خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں بہت سی ایسی آیات کریمہ ہیں جو شان اہلبیت اطہارؑ میں نازل ہوئیں اور ان میں سے ایسی بھی ہیں جن پر شیعہ سنی مفسرین کا اجماع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں حجتہ الاسلام ڈاکٹر علامہ سید محمد نجفی نے خطبہ جمعہ میں سورہ دہر کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ منت مان کر پورا کرنا، اللہ کی محبت میں لوگوں کو کھانا کھلانا، کام صرف اور صرف اللہ کی رضا کیلئے کرنا، دل میں ہر وقت اللہ کا خوف رکھنا پانچ ایسے اعمال ہیں، جس سے انسان کی تقدیر بدل سکتی ہے اور ان کے سرانجام دینے سے دلی خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں بہت سی ایسی آیات کریمہ ہیں جو شان اہلبیت اطہارؑ میں نازل ہوئیں اور ان میں سے ایسی بھی ہیں جن پر شیعہ سنی مفسرین کا اجماع ہے، جیسے کہ آیت تطہیر و مباہلہ وغیرہ۔

ان کا کہنا تھا کہ سورہ دہر میں شان خاندان اہلبیتؑ کو بیان کیا گیا ہے۔ منت اور نذر جو کہ اللہ کیلئے ہو روحانی طور پر اس کے بہت اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس طرح کہ سورہ دہر میں خانوادہ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی منت کے بارے میں 17 آیات نازل ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر محمد نجفی نے کہا بہت سے علماء نے ایسی منتیں مانی جن سے ان کی مشکلات دور ہوئیں جیسے کہ آقائے طبرسی کا مشہور واقعہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1178059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1178059/نیک-اعمال-انسان-کی-تقدیر-بدل-سکتی-ہے-سرانجام-دینے-سے-دلی-خوشی-ہوتی-ڈاکٹر-سید-محمد-نجفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com